ہم ملکر جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرسکتے ہیں: وزیر اعظم 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں آئین، جمہوریت کی مضبوطی  اور قانون کی حکمرانی کے لیے پختہ اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے، ضروری اصلاحات کرنے اور اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں جمہوریت کو انسانی معاشرے کی بنیادی قدر قرار دیتے ہوئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کی پاسداری بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے. اس دن، آئیے ہم سب کے لیے ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور مساوی دنیا کی تعمیر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم مل کر جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کر سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے امید اور ترقی کی کرن ثابت ہو۔وزیر اعظم نے آئین پرستی، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے لیے پختہ اور غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...