دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال کا مستعفی ہونے کا اعلان

Sep 15, 2024 | 18:42

ویب ڈیسک

دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ارویند کیجریوال کا کہنا ہے کہ میری سیاسی قسمت ووٹرز کے ہاتھ میں ہے. انہوں نے دہلی میں نومبر میں انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔دہلی ریاست کے انتخابات فروری 2025 میں شیڈول ہیں. آئندہ دو روز میں عام آدمی پارٹی نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گی۔ارویند کیجریوال رواں سال مارچ میں شراب پالیسی کیس میں گرفتار ہوئے تھے۔

مزیدخبریں