“پنجاب ترقی کی راہ پر”، لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازجلد ملک کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ کا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایشیا کی بہترین منڈی بنانے کی ہدایت کردی۔ انھوں نے شاندار ماڈرن اینڈ اینوویٹو کو سبزی و فروٹ مارکیٹ کو18 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب ایگرکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے باہمی ایم او یو پر دستخط کے بعد منڈی کے قیام کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پاکستان کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ 3 سو ایکٹر پر بنے گی۔ ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں انفراسٹرکچر عالمی معیارکا ہوگا۔ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ زوم بنایا جائے گا۔ کالا خطائی کی ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ حب بنایا جائے گا۔ ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو مختلف راستوں سے آمدورفت کے لئے ہر طرف سے رسائی حاصل ہوگی۔ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں جی ٹی روڈ گجرانوالہ اورلاہورسیالکوٹ موٹروے سے ٹرک، گاڑیاں براہ راست آ جا سکیں گی۔مزدوروں اورٹھیلے والوں کی آسانی کے لئے میٹرو بس اورسپیڈو بس روٹ کالا خطائی سبزی منڈی تک چلائی جائے گی۔ مارکیٹ میں شارٹ ہونے والی سبزیاں خصوصا ٹماٹر اورپیاز کے لئےکولڈ سٹوریج بھی بنائے جائیں گے۔ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں عوام کوسبزیاں اورپھل ہروقت سستے داموں دستیاب ہوں گے۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجا ت دلانے کا عزم غیرمتزلزل ہے۔