مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اچھی رہی، ہم پُر امید واپس جا رہے ہیں:بیرسٹر گوہر 

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات اچھی رہی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وفد کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات ختم ہو گئی ہے اور وفد مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ سے روانہ ہو گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد کے جانے کے بعد ن لیگ رہنما نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع ہے۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہم ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اچھی رہی، ہم پُر امید واپس جا رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے مختلف نکات پر بات ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن