گلگت بلتستان (جی بی )حکومت کی جانب سے دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے 2 کی پرمٹ فیس فی کوہ پیما 5000 ڈالر تک بڑھادی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 8 ہزار میٹر سے بلند دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں بھی اضافہ 9 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر مقرر کردیا گیا ہے۔ کے ٹو پہاڑ کیلئے پرمٹ فیس موسم خزاں میں 25 سو ڈالر اور موسم سرما میں 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی کوہ پیما کیلئے کیٹو پرمٹ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ اور ٹریکنگ فیس غیر ملکیوں کے لیے 100 ڈالر سے بڑھا کر 3 سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا. ایک سے زائد پہاڑوں کی مہم جوئی کیلیے الگ الگ پرمٹ لینا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور ہائی ایلٹیٹیوٹ پورٹرز کے لیے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
کے ٹو کی پرمٹ فیس میں اضافہ
Sep 15, 2024 | 22:35