حوثی بیلسٹک میزائل تل ابیب تک پہنچ گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حوثیوں کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کے فائر کیے جانے اور وسطی اسرائیل کے ایک کھلے علاقے میں گرائے جانے کے بعد اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حوثیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ بھاری قیمت ادا کریں گے۔اس سے قبل اسرائیلی آرمی ریڈیو نے یمنی بیلسٹک میزائل سے متعلق تفصیلات کا انکشاف کیا جس نے اسرائیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تاہم اس نے اسرائیلی نگرانی کے نظام کی ناکامی کو ظاہر کردیا۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا کہ بیلسٹک میزائل یمن سے داغا گیا تھا اور وسطی اسرائیل میں مودیعین کے قریب ایک علاقے میں پھٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ میزائل کی رفتار تقریباً دو ہزار کلومیٹر تھی اور ایک بیلسٹک میزائل کو اتنا فاصلہ طے کرنے کے لیے تقریباً 15 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن