چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کریں گے

سرمایہ کاری ونجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے چین کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ بیجنگ میں عالمی نمائش کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کاروباری ادارے پاکستان میں دستیاب مواقعوں جیسے خصوصی اقتصادی زونز، ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اور گوادر فری پورٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک، فوڈ پراسیسنگ اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان سے ایک سو پچاس سے زائد کاروباری افراد بیجنگ میلے میں شرکت کررہے ہیں

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...