جے یو آئی اورپی ٹی آئی آئینی عدالت کے قیام کی تجویزسےمتفق

ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف آئینی عدالت کے قیام کی تجویزسے متفق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کے قیام کی تجویزسے اتفاق کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ آئینی ترمیم کو کل تک موخر کردیا جائے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا اوربغیر کارروائی کے کل تک جائےگا، آئینی ترمیم کل صبح وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کی جائےگی۔مولانافضل الرحمان نے اجلاس میں تجویز دی کہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا اجلاس میں موقف تھا کہ حکومت قانون سازی جلد بازی میں نہ کرے جبکہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی آئینی عدالت کے قیام کی تجویزسےمتفق ہے.ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت پر درمیانی راستے پر اتفاق رائے کا امکان ہے جبکہ ذرائع اسپیکراسمبلی نے بتایا کہ قومی اسمبلی کااجلاس کل صبح ساڑھے11بجےہوگا۔

ای پیپر دی نیشن