ًبابر اعظم 15 ہزار ٹیسٹ رنز بناسکتے ہیں مگر انہیں کپتانی کے چکر سے جان چھڑانا پڑیگی : یونس خان

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ چھوٹی سی عمر میں بابر اعظم نے کئی کارنامے سر انجام دیے ہیں اور وہ ٹیسٹ میں ان سے زیادہ 15 ہزار تک رنز بنا سکتے ہیں، کپتانی چھوٹی چیز ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان یونس خان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کپتانی کے بجائے کرکٹ اور پرفارمنس پر فوکس کریں، چھوٹی سی عمر میں بابر اعظم نے کئی کارنامے سر انجام دیے ہیں اور وہ ٹیسٹ میں ان سے زیادہ 15 ہزار تک رنز بنا سکتے ہیں، کپتانی چھوٹی چیز ہے، یونس خان نے کہا کہ ویرات کوہلی کی مثال سب کے سامنے ہے ، بابر تنقید کرنے والوں کو اپنے بیٹ سے جواب دیں، پرفارمنس بولتی ہے لیکن آج کل کرکٹرز بولتے زیادہ اور کھیلتے کم ہیں، سوشل میڈیا چلائیں لیکن پہلا فوکس کارکردگی اور پرفارمنس ہونی چاہیے ، پاکستان میں یہ روایت رہی ہے کہ جو بات سنتا ہے چاہے اسے کپتانی نہ آتی ہو، اسے کپتان بنا دیتے ہیں اور جو کپتانی کا اہل ہے لیکن وہ بات نہیں مانتا تو اس کی جگہ چھوٹے کرکٹرز کو کپتان بنا دیتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، ایسا کب تک ہوتا رہےگا۔یونس خان نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کو اپنی اہمیت کا ہی نہیں معلوم، بغیر سوچے سمجھے فیصلے کردیے جاتے ہیںک، محسن نقوی اچھے انسان ہیں، وہ کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں لیکن آس پاس کے لوگ بھی اچھے ہونے چاہیے، ایک سبزی فروش کو بھی معلوم ہے کہ کس کو کپتان اور کوچ ہونا چاہیے لیکن نہیں معلوم تو کرکٹ بورڈ والوں کو ہی نہیں معلوم۔

ای پیپر دی نیشن