ڈہرکی کے مصور کا اپنےگم شدہ فن پارے ایک ڈرامےکے سین میں دیکھے جانےکا دعویٰ

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے ایک مصور  نے  اپنے دوگم شدہ  فن پارے  ایک ڈرامے کے سین (منظر) میں دیکھے جانےکا دعویٰ کیا ہے۔ڈہرکی کے مصور صفدر عرف سیفی سومرو کے مطابق سات سال قبل فن پارے کراچی میں نمائش کے لیے دیے تھے، نماش ختم ہونےکے بعد انتظامیہ سے فن پارے واپس مانگے تو بتایا گیا کہ فن پارے مل نہیں رہے۔صفدر کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ دیگر فنکاروں کے فن پارے بھی اسی طرح گم ہوئے ہیں۔ مصور سیفی کے مطابق دیگر مصوروں کے فن پارے بھی گم ہونےکا بتایا گیا تھا اس لیے اس وقت رپورٹ درج نہیں کرائی، اب جب گمشدہ فن پارے ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے کے سین میں دیکھے تو خوشگوار حیرت ہوئی اور دکھ بھی ہوا۔انہوں نےکہا کہ فن پارے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن