وفاقی وزیرخوراک و زراعت نذرمحمد گوندل نے کہا کہ نئے صوبے بنانے سے پہلے ملک کا مفاد دیکھنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان امریکہ افغانستان کے درمیان واٹر منیجمنٹ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے پہلے فیڈریشن کی مضبوطی اور مشاورت ضروری ہے، جوجمہوری عمل کا لازمی جزو ہے۔ وفاقی وزیر خوراک و زراعت نذر محمد گوندل نےکہا کہ حکومت نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے جوپالیسی اپنائی ہے وہ پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہ دنیا بھر میں پانی کی قلت پیدا ہورہی ہے، بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ہی اس مسئلے سے نمٹا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نذر محمد گوندل نے کہ پانی کے استعمال میں پاکستان، افغانستان اورامریکہ کے ورکنگ گروپ کی سفارشات پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ امریکہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان امریکہ اور افغانستان کے درمیان واٹر منیجمنٹ اور واٹر شیڈ کے حوالے سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا تھا جس کے لیے امریکہ نے دس لاکھ ڈالر امداد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن