وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سردارذوالفقارعلی کھوسہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت صوبے کی انتظامی بنیادوں پر تقسیم کی حامی ہے

Apr 16, 2010 | 00:28

سفیر یاؤ جنگ
ایوان وزیراعلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقارکھوسہ نے کہا کہ مسترد شدہ سیاسی قوتیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو غلط رنگ دے کر سرائیکی صوبے کا مطالبہ کر رہی ہیں جو سراسرغلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے تینوں بڑے اضلاع میں ایک سو پینتیس ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں، جو دو سال میں مکمل ہوجائیں گے۔ ذوالفقارکھوسہ نے کہا کہ جب جنوبی پنجاب کے عوام کی اکثریت الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والے ارکان کو ایوان میں بھیجے گی تو ہم ان کی رائے کا احترام کریں گے۔
مزیدخبریں