جرمنی کے سفیرڈاکٹرمائیکل کوچ نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان کو  توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔    

Apr 16, 2010 | 00:30

سفیر یاؤ جنگ
ڈاکٹرمائیکل کوچ نے یہ بات اسلام آباد میں جرمن سفارتخانہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ حال میں پاکستان کا دورہ کرنے والے جرمنی کے تجارتی گروپ نے متبادل توانائی کے ذریعہ بجلی پیدا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جرمن سفیر کا کہناتھا  کہ پاکستان کے پاس ہوا کے لہروں کے ذریعہ ایک ہزار میگاواٹ اور شمسی توانائی کے ذریعہ نولاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔  اس موقع پر متبادل توانائی بورڈ کے سربراہ عارف علاؤ الدین نے امید ظاہرکی کہ جرمن کمپنیاں پاکستان کو متبادل توانائی کے ذرائع سے بجلی بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔    
مزیدخبریں