تحریک صوبہ ہزارہ کے ترجمان بابا حیدرزمان کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں آج بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے اور پورے ڈویژن میں یوم سیاہ منایا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ تحریک صوبہ ہزارہ کے قیام تک جاری رہے گی ۔ دوسری جانب ہزارہ ڈویژن میں چودہ روز کے ہنگاموں کے بعد زندگی معمول پر آگئی ہے ،شاہراہ ریشم سمیت تمام سڑکیں کھول دی گئیں اور ٹریفک کا سلسلہ رواں دواں ہوچکا ہے ۔لاہور میں بھی خیبر پختونخواہ کے خلاف ہزارہ صوبہ کے قیام کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے اے این پی کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا۔