امریکی ارکان سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے رابرٹ مولرکا کہنا تھا کہ القاعدہ اب بھی امریکہ پرحملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، لیکن شدت پسندانہ سوچ رکھنے والے امریکی شہری اورغیر تنظیمی دہشتگرد بھی ملک کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کیلئے ایسے افراد کو روکنا بہت مشکل ہے، اور یہ کہ غیرمنظم دہشتگرد بڑے حملے سمیت مختلف قسم کی دہشتگردی کرسکتے ہیں۔ ایف بی آئی کے سربراہ نے امریکی فوجی اڈے فورٹ ہڈ میں ہونے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد امریکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔