افغانستان میں بم دھماکوں اورپرتشدد واقعات میں چارجرمن فوجیوں اورتین غیرملکی شہریوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام نےبتایا ہے کہ قندھار میں ایک خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی غیر ملکی کمپنی کے رہائشی کمپاؤنڈ  سے ٹکرا دی۔ جس کے نتیجے میں کمپنی کے تین غیر ملکی ملازمین اور تین افغان فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ صوبائی حکام نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا  جبکہ بعض کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سے قبل قندھار میں ہی ایک ہوٹل پر کیے گئے خود کش حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب افغان صوبہ بغلان میں جرمن فوج کے قافلے پرطالبان کے حملے میں چارفوجی ہلاک  ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن