برازیلیہ شہر میں ہونیوالے اجلاس میں صدرلیئولا ڈی سلوا ، روسی صدر دمتری میدوف ، چین کے صدر ہوجن تاو اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے شرکت کی ۔ برازیلی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیزی سے ترقی کرنیوالے ان چاروں ممالک نے عالمی معاشی نظام میں تبدیلیوں پراتفاق کیا ہے ۔ دوروزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بحران کے خاتمے کے لیے عالمی معیشت کو ترقی پذیر ممالک کے لیے زیادہ فائدہ مند بنایا جائے گا جبکہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے کردار کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ چاروں ممالک رواں ماہ ہونیوالی جی ٹونٹی کانفرنس میں بھی معاشی نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کریں گے۔ اجلاس میں چاروں ممالک کے درمیان باہمی تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔