چین کے شمال مغربی صوبے چنگ ہائی میں تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم وین جیاباؤ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ۔

Apr 16, 2010 | 13:54

سفیر یاؤ جنگ
زلزلے سےمتاثرہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے وین جیاباؤ نے امدادی کاررائیوں پرعدم اطمینان کا اظہارکیا۔ اس موقع پر زلزلہ متاثرین سے اپنے خطاب میں چین کے وزیراعظم نے قدرتی آفت کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نےکہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اس کےعلاوہ وین جیا باؤ نے ایک مقامی ووکیشنل سکول کا بھی دورہ کیا، جہاں زلزلے کے دوران بائیس طالبعلم ہلاک ہوگئے تھے۔ چین میں تباہ کن زلزلے کے باعث وزیراعظم وین جیاباؤ نے اپنا دورہ میانمار، انڈونیشیا اور برونائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا ہے۔
مزیدخبریں