زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قلمی و طبع شدہ، قدیم و جدید اورنایاب قرآنی نسخوں، تفاسیر، قرآنی خطاطی اورسافٹ ویئرزکی سالانہ چارروزہ عظیم الشان نمائش جاری ہے۔

Apr 16, 2010 | 20:47

سفیر یاؤ جنگ
یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم کی لابی میں شروع ہونے والی نمائش کا افتتاح زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹراقراراحمد خاں نے کیا۔ نمائش میں بارہ سو پچاس سالہ قدیم عبرانی زبان میں تحریرکردہ قرآنی نسخہ\\\' آئمہ معصومین کے دست مبارک سے تحریرشدہ قرآن مجید کے عکس\\\'  تین سوسالہ قدیم قلمی نسخے ، سونے اورنیلم کے پانی سے تحریر کردہ قرآنی نسخہ جات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کیلئے سات مختلف زبانوں میں ساٹھ قرآنی قصوں پرمشتمل پروگرام اور قرآنی سی ڈیزارو سافٹ ویئرز بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ چودہ اپریل سے شروع ہونے والی نمائش کوسولہ اورسترہ اپریل تک فیصل آباد آرٹس کونسل منتقل کردیا جائے گا۔ جودوپہردوسے رات دس بجے تک سکول\\\' کالج اوریونیورسٹیوںکے طلباء وطالبات اوردیگرافراد کیلئے کھلی رہے گی۔
مزیدخبریں