منڈی بہاؤالدین اور اسکے نواحی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کررہ گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاؤالدین اورگردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے، ورنہ وہ مظاہروں اورواپڈا دفاتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ادھرانجمن تاجران ملکوال نے کل جمعہ المبارک کو شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ اگرحکومت نے لوڈ شیڈنگ جلد ختم نہ کی تواحتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن