لالہ موسیٰ شہراورریلوے ٹریک کے دوسری جانب سینکڑوں دیہات پرمشتمل آبادی کے ہزاروں افراد کو ریلوئے کراسنگ کی وجہ سے ہے ہنگم ٹریفک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریلوے کراسنگ سے ٹرین کے گزرتے وقت پھاٹک کے دونوں اطراف بسوں،کاروں،موٹر سائیکلوں اورویگنوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ ٹریفک جام رہنے سے سکول جانے والے طالب علموں اور دفاتر جانے والے افراد اکثردیرسے اپنی منزل مقصود پرپہنچ پاتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل عوامی شکایات پروفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلوراوروفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے صورتحال کی بہتری کا وعدہ کیا تھا مگرتاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پھاٹکوں پراوورہیڈ برج یا انڈرپاس تعمیرکئے جائیں۔