ایم کیوایم کے فاروق ستارنے کہا ہے کہ سندھ کی نوسوملین کیوبک فٹ گیس سے پنجاب میں پاورپلانٹ لگا کرمراعات یافتہ طبقے کونوازا جا رہا ہے۔

Apr 16, 2010 | 21:39

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں الطاف حسین اور سندھ کا مقدمہ کے عنوان سے منعقدہ سیمینارسے خطاب میں کیا۔ ڈپٹی کنونیئر فاروق ستار نے بتایا کہ صوبائی خود مختاری اصل میں مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ معدنی وسائل اوراس کے استعمال کے تمام اختیارات صوبوں کو منتقل کرنا ہونگے جب تک عوام کو اونرشپ نہیں دی جائے گی جمہوریت اپنی پٹڑی پررواں دواں نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں پہلی مرتبہ صوبوں کو تیل اورگیس کا پچاس فیصد فراہم کرنے کی ابتداءکی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ انیس سو تہتر کے آئین میں انیس سو چالیس کی قرار داد کی روح ڈالنا ضروری ہے  اس موقع پرعبدالوحید، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم کے رکن شعیب بخاری، زونل انچارج محمد شریف اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
مزیدخبریں