پشاورمیں تاجروں نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ پرشدید احتجاج کرتےہوئے دھمکی دی ہے کہ بجلی کے تعطل میں کمی نہ ہوئی تووہ یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی روک دیں گے۔

بجلی کی طویل بندش کے خلاف قصہ خوانی اوردیگرعلاقوں کے تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی جس کے شرکا بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔انہوں  نےہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلا ف نعرے درج تھے۔ سوئیکارنو چوک میں تاجروں نے ٹائر جلا کرروڈ بلاک کردی۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتےہوئے تاجر رہنماؤں حلیم جان اورظفراعظم نے کہا کہ حکومت کرائے کے بجلی گھروں کے لیے راہ ہموار کرنے کی غرض سے گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کی کوئی کمی نہیں تاہم حکمران صرف اپنی کمیشن کی خاطر ملک میں مصنوعی لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا تو پھروہ یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی روک دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن