جاسوس طیاروں نے ٹل میں یکے بعد دیگرے چار میزائل داغے اور اِن حملوں میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونیوالے مقامی افراد تھے یا غیر ملکی تھے ۔ اس حملے میں بیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے ۔ حملے کے بعد مقامی افراد نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا۔