ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بینظیرقتل کیس کے حوالے سے اقوام متحدہ کمشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

Apr 16, 2010 | 23:56

سفیر یاؤ جنگ
اقوام متحدہ  کی رپورٹ میں محترمہ بے نظیرکے قتل کی ذمہ داری پرویز مشرف حکومت پر عائد کی گئی ہے جس پر ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں آصف علی زرداری اور انکے اہل خانہ کو بری الزمہ قراردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں واضح طورپر کہا گیاہے کہ بے نظیر کے قتل کی ذمہ داری مشرف حکومت پر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس پر رد عمل دیا جائے گا ۔
مزیدخبریں