مکرمی! پنجاب حکومت کی طرف سے عرصہ دراز سے تبادلوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ سُنا تھا کہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتہ میں پابندی اٹھائی جا رہی ہے۔ دوسرا ہفتہ بھی گزر چکا۔ مگر پریشان لوگوں کی پریشانیاں برقرار۔ اکثر ملازمین خاص کر محکمہ تعلیم کے اساتذہ گھروں سے دور طویل عرصہ سے پریشان حالی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اگر وہ گھروں کے نزدیک خالی پڑی اسامیوں پر تبادلہ کروا کر آ جائیں گے۔ تو زیادہ خوشدلی اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں گے۔ خادم اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ قوم کے معماروں کی حالتِ زار پر ترس کھاتے ہوئے نئے تعلیمی سال کے آغاز میں تبادلوں سے پابندی اٹھانے کا فوری حکم صادر فرمائیںتاکہ وہ گھروں کے نزدیک رہ کر ذہنی سکون کے ساتھ تدریسی فرائض سرانجام دے سکیں۔ (محمد شریف ساہیوال)