جی ٹونٹی کا اجلاس، عالمی معیشت کے لیے خطرہ بننےوالی پالیسیوں کی نشاندہی اورخامیوں کودورکرنے کے لیے اقدامات پراتفاق ۔

Apr 16, 2011 | 03:28

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں جاری جی ٹوئنیٹی اجلاس میں رکن ممالک کی عالمی معیشت کے لئے ممکنہ طور پر رسک بننے والے معاشی پالیسیوں کی خامیوں کو دور کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔فرانسیسی وزیرخزانہ کرسٹائن لاگیریڈ کا کہنا ہے کہ فرانس سمیت سات ممالک کو اپنے مالیاتی امورمیں عدم توازن کی جانچ پڑتال کاسامنا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک نئے فریم ورک میں عالمی اقتصادی خطرات کاجائزہ لیا جائے گا۔جی ٹونٹی اجلاس میں کاروبار، سرمائے کے بہاؤ، قرضوں اورغیر ملکی کرنسی سمیت عالمی معیشت کودرپیش خطرات اورتجارت میں عدم توازن کے خاتمے پر بھی غور کیا گیا
مزیدخبریں