مصرکی سپریم کورٹ نے سابق صدرحسنی مبارک کی سیاسی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو تحلیل کرتے ہوئے اس کے اثاثے منجمند کرنے کا حکم دے دیا۔

Apr 16, 2011 | 09:51

سفیر یاؤ جنگ
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصرکی سپریم کورٹ نے اپنے مختصرحکم نامے میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو حکومت وقت کے حوالے کرتے ہوئے اس کے تمام عہدے داروں کو برطرف کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ سابق صدرحسنی مبارک کی سیاسی جماعت کی تحلیل سے مصر کے مظاہرین کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے کیونکہ اس جماعت کے دفاتر کو سابق صدر نے اپنے مخالفین کی تحریک کو کچلنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ حسنی مبارک نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی انیس سو اٹھہتر میں قائم کی تھی اور اپنے قیام کے بعد سے اس کے عہدے دار ملک کے سیاہ سفید کے مالک بن چکے تھے۔ واضح رہے کہ سابق صدرحسنی مبارک اوران کے اہل خانہ کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کے مقدمات بھی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں اور ان سے اس سلسلے میں تحقیقات بھی جاری ہیں۔
مزیدخبریں