مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کا ریفرنس کوئی عوامی مسئلہ نہیں، حکومت بیروزگاری، لوڈ شیڈنگ اور ڈرون حملوں جیسے عوامی مسائل پر توجہ دے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اس بات کا جواب دے کہ وہ تین سال تک بھٹو پھانسی کیس کے معاملے پر کیوں خاموش رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی خامیاں چھپانے کے لئے ایسے اقدامات کررہی ہے اور اس نے یہ ریفرنس سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لئے دائر کیا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پرویز مشرف کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ نوازشریف سابق صدرپرویز مشرف کو ذاتی معاملات کی معافی دے سکتے ہیں مگر انہوں نے عوام کے ساتھ جو کیا اس کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہورہے ہیں جبکہ تک حکومت ڈرون حملوں پر اپنی پالیسی واضح نہیں کرتی، اس کی مخالفت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن