پاکستان کے سابق وکٹ کیپرذوالقرنین حیدرنے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی یقین دہانی کے بعد چوبیس اپریل کو وطن واپس آنے کا اعلان کردیا۔

وکٹ کیپرذوالقرنین حیدرپچیس اپریل کو پاکستان پہنچیں گے اورانہوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی ہے۔ اس سے پہلے ذوالقرنین حیدرنے لندن میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی تھی جس میں رحمان ملک نے انہیں سکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی۔ ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانی کے بعد برطانیہ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ پاکستان کے سابق وکٹ کیپربلے باز گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے سے قبل ٹیم کو چھوڑ کر اچانک دبئی سے لندن روانہ ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن