يوريا کھاد کی قيمتوں ميں اضافے کا رجحان ملک میں جاری بليک مارکيٹنگ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ مقامی ڈیلرز نے يوريا کی پچاس کلو کی بوری کی قمیت ميں مزید سو روپے کا اضافہ کرديا ہے۔ جس کے بعد يوريا کی بوری بارہ سو پچاس روپے کی ہو گئی ہے، پاکستان ايگری فورم کے صدر ابراہيم مغل کا کہنا ہے کہ ملک ميں يوريا کی سالانہ تیرہ کروڑ بورياں استعمال ہوتی ہيں اورحاليہ اضافے سے کسانوں پرتیرہ ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔