ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم انتہائی خوش گوارہوگیا محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، مالاکنڈ ہزارہ، سرگودھا، ڈی آئی خان ، کوھاٹ ، سکھر، قلات ، کوئٹہ ، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں چوبیس ملی میٹر، جوہرآباد اکیس، منڈی بہاؤالدین چودہ، فیصل آباد اور دیر میں تیرہ، ساہیوال بارہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ گیارہ منگلہ دس، راولاکوٹ نو، لاہور آٹھ، کوئٹہ سات، جہلم اور میانوالی چھ، دروش، مری، اوکاڑہ، بہاولنگراوربار خان میں پانچ، چترال، نور اور پورتھل میں چار، لاڑکانہ، قلات، کالام اور جھنگ میں تین ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن