گلگت بلتستان میں حالا ت معمول پرآنا شروع ہوگئےہیں جبکہ انتظامیہ نےکرفیومیں آج صبح سات بجے سے دوپہرتین بجے تک نرمی کااعلان کیا ہے۔ بارہ روزسے جاری کرفیوکے بعدپیرکوتمام تعلیمی ادارے اورسرکاری دفاترکھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔ خراب موسم کے باعث گلگت اوراسلام آباد کے درمیان فلائٹوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہےاور وزیر داخلہ رحمان ملک بھی دوروز سے گلگت نہیں پہنچ سکے۔