لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے متعلق درخواست پرسیکرٹری صحت پنجاب سےتئیس اپریل کوجواب طلب کرلیا۔

Apr 16, 2012 | 10:49

سفیر یاؤ جنگ
لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو مقامی وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سروس ٹربیونل کے تحت ینگ ڈاکٹرز اپنی شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کرسکتے ہیں جس کے باوجودانہوں نے ہڑتال کا راستہ اپنا رکھا ہے جبکہ ہڑتال کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور اس سے قیمتی جانيں بھی ضائع ہوسکتی ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری صحت پنجاب کو تئیس اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔
مزیدخبریں