لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا انچارج منیر احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گڑھی خدا بخش میں دفن ہونے کا دعویٰ کرنے والے خود دفن ہو گئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی زندہ رہی اور ہمیشہ زندہ رہے گی انہوں نے شاہ محمود قریشی ایسے بیانات نہ دیں جس سے ان کی شخصیت سوالیہ نشان بن جائے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی مضبوطی کی علامت ہے تحریک انصاف نے کبھی لوٹوں کو اور کبھی جنرل مشرف کے ساتھیوں کو گلے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کیلئے امیدوار نہیں مل رہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک وقوم کے روشن مستبل کی ضمانت ہے 11 مئی کے الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر اپنے شروع کئے منصوبوں کو جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کو دوگنا کرے گی اور بجلی کے بحران کو حل کرے گی۔