انتخابی مشینری نے آئین کے آرٹیکل 62، 63 کو مذاق بنا دیا: عاکف سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انتخابی مشینری نے آئین کے آرٹیکل 62، 63 کو مذاق بنا دیا ہے، آئین کی ان دفعات کے مطابق ہر شخص جو کسی قومی یا صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار ہو اسے اسلام کی بنیادی معلومات حاصل ہونی چاہئے۔ اسے صادق اور امین ہونا چاہئے۔ جعلی ڈگری ہولڈرز، قرض نادہندگان اور شراب نوشی کا کھلے عام اعتراف کرنے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینا ناقابل فہم اور افسوسناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جو لوگ آئین کی 62، 63 دفعات کی مخالفت کر رہے ہیں گویا وہ یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسمبلی ممبر کو بنیادی اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہونا چاہئے انہیں صادق اور امین نہیں بلکہ خائن اور کاذب ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...