اسلام آباد (ثناءنیوز) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل وسیم سجاد کی علالت کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ راجہ پرویز اشرف کی سربمہر لفافے میں چیف جسٹس کے نام خفیہ خط بھجوانے پر نوٹس جاری ہوا تھا۔ سپریم کورٹ نے خط کو عدالتی معاملات میں مداخلت اور اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دیا تھا۔
وسیم سجاد کی علالت: پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
Apr 16, 2013