نئی حلقہ بندیاں: سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کے 11 حلقوں کے بیلٹ پیپر تیار کرنے پر حکم امتناعی

 کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست پر کراچی کے 11 انتخابی حلقوں کے لئے بیلٹ پیپر کی چھپائی پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد 21 اپریل تک کراچی کے11 انتخابی حلقوں کے لئے بیلٹ پیپر کی چھپائی پر حکم امتناع جاری کردیا۔ الیکشن کمشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق اپنا جواب داخل کرایا جس میں کہا گیا کہ ووٹر لسٹ چھپ چکی ہے جبکہ بیلٹ پیپرز چھپنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جس پر عدالت نے الیکشن کمشن سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ ووٹر لسٹ ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچ چکی ہے یا نہیں۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ جن انتخابی حلقوں کی حدود تبدیل ہوئی ہیں ان کے بیلٹ پیپر 22 اپریل تک نہ چھاپے جائیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست کی سماعت جاری ہے اس لئے ان انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو رکوایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...