جے پور (اے ایف پی + این این آئی) بھارتی سکیورٹی فورسز کو راجستھان کے علاقے جیسل میر کے نزدیک ایک مرا ہوا عقاب ملا جس میں کیمرہ نصب تھا۔ ایک سینئر بھارتی سکیورٹی افسر نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں تو اس بات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ پرندے کو پاکستان کی جانب سے جاسوسی کے لئے بھیجا گیا ہو، ساتھ ساتھ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرندے پر جو کیمرہ نصب اس کی کوالٹی زیادہ اچھی نہیں تو ممکن ہے اسے پاکستانی شکاریوں نے شکار کے مقصد کے لئے بھیجا ہو تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکتا ہے، بھارتی حکام کے مطابق پرندے میں کیمرہ ایک انٹینے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔