گجرات (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 چودھری احمد مختار نے کہا کہ حلقہ این اے 105 کی عوام کا سکون مجھے بہت عزیز ہے عوام اور میں ہم سب امن چاہتے ہیں۔ وہ گذشتہ روز گنجاہ میں پارٹی رہنماﺅں و کارکنان سے ملاقات کے بعد بات چیت کر رہے تھے۔ چودھری احمد مختار نے کہا کہ ہم مخالفین کے ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، اب حالات مختلف ہیں پرویز الٰہی میدان چھوڑنے کی تیاری نہ کریں ہمارا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا ہر یوسی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو میری مہم چلا رہی ہیں میں اہالیان گنجاہ کا پیار فراموش نہیں کر سکتا اہلیان گنجاہ نے مجھ پر احسان کیا میں نے بھی آنے والی نسلوں کے مستقبل محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ہمارے مخالفین کا خاندان شریفوں کے ساتھ نہیں چل سکتا یہ مونس الٰہی کو سیاست میں ان کرنے کے لئے مختلف چکر چلا رہے ہیں، وجاہت شفاعت، شجاعت، پرویز الٰہی کو میں نے شکست دی، اب یہ مستقبل میں رافع شافع راسخ اور مونس کو میدان میں لا رہے ہیں عوام فکرنہ کریں ان کے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پرویز الٰہی میدان چھوڑنے کی تیاری نہ کریں ہمارا مقابلہ کریں: احمد مختار
Apr 16, 2013