کک آف فٹسل ٹورنامنٹ ماڈل ٹاﺅن رینجرز نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایم ٹی ایف اے کک آف فٹسل ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں تین سال سے پندرہ سال کے بچوں نے مختلف گروپس میں شرکت کی۔ سب سے چھوٹے گروپ A1 میں ماڈل ٹاﺅن رینجر نے فائنل میں ماڈل ٹاﺅن سٹاکر کو ہرا کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، گروپ A میں ماڈل ٹاﺅن ٹائیگر فاتح رہی۔ جبکہ گرلز گروپ میں ڈیر ڈیول نے ٹورنامنٹ جیتا۔ گروپ BA1، میں زیکو، BAII میں ملتان نے گروپ BBIIمیں ناصری، C1Aمیں فیصل آباد نے جبکہ گروپ C2 میں پلاٹینی نے فتح حاصل کی۔ بچوںکو میڈلز، ٹرافیں اور شیلڈز دیں گئیں۔ ایم ٹی ایف اے کے صدر میاں رضوان علی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...