کوئٹہ (اے پی اے ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کا کوئٹہ سے افغانستان کے شہر قندھار کے لئے پروازوں کا تجربہ ناکام ہوگیا، صرف تین ماہ بعد ہی پروازیں بند کردی گئیں۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کوئٹہ سے قندھار کیلئے پروازوں کا آغاز گزشتہ برس 25 دسمبر سے کیا گیا تھا، اس روٹ پر پی آئی اے ہفتہ میں دو پروازیں چلا رہی تھی مگر ایک ہفتہ قبل ہی پی آئی اے نے اچانک قندھار کیلئے پروازوں کا سلسلہ بند کردیا، جس کی وجہ پی آئی اے حکام مسافروں کی تعداد انتہائی کم ہونا بتا رہے ہیں، تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافروں کی تعداد میں اضافے کے بعد کوئٹہ قندھار روٹ دوبارہ بحال بھی کیا جاسکتا ہے۔