اورکزئی ایجنسی میں جھڑپ، 9شدت پسند، ایک اہلکار جاں بحق

ہنگو/ شبقدر (وقت نیوز/ نامہ نگار) اورکزئی ایجنسی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9شدت پسند جاں بحق ہوگئے۔ وقت نیوز کے مطابق شدت پسندوں کی فائرنگ سے سپاہی رزاق جاں بحق اور 2اہلکار زخمی ہو گئے، حملہ کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ علاوہ ازیں سول جج تیمرگرہ صنم تاج کے گھر واقع فاطمہ خیل شبقدر کے گھر پر پیر کے دن 2بجے بعد از دوپہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دھماکہ خیز مواد پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹا، دھماکہ سے علاقہ لرز اٹھا۔ جس سے گھر کا مین گیٹ تباہ اور چاردیواری کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ خواجہ دس پولیس وین کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن