سابق صدرپرویزمشرف ، پیپلز پارٹی کے امیدواراور سابق وزیرخزانہ سندھ سید مراد علی شاہ اورلاہورسے امیدوارسید آصف ہاشمی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت جاری ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے اڑتالیس اسلام آباد سے سابق صدرپرویزمشرف کے اپیل پران کے خلاف فیصلہ سنادیا اور یوں وہ دارلحکموت سے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے ،،، این اے 118سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید آصف ہاشمی کے کاغذات نامزدگی منظورنہ ہونے کے خلاف کی جانے والی اپیل مسترد کرتے ہو ئے انھیں نااہل قرار دے دیا ہے۔ان پر اعتراض کیا گیا ہے کہ وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہے، الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔ ادھر الیکشن ٹریبونل نے  سندھ کے سابق وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کی اپیل بھی مسترد کردی ،دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے بارے میں بھی فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا

ای پیپر دی نیشن