لاہو ر( این این آئی )فلم ،ٹی وی اور سٹیج کے ناموار اداکارببو برال کی تیسری برسی آج (بدھ ) کو منائی جائیگی ۔ببوبرال 1964ء کو گھگھڑ منڈی میں پیدا ہوئے ۔ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا ۔1982ء میں انہوں نے گجرانوالہ سے سٹیج ڈراموں کاآغاز کیااور بعد ازاں لاہور منتقل ہوگئے ۔ انہوں نے بے شمارسٹیج ڈراموں میں کامیڈی رول ادا کیے ۔انہوں نے بطور رائٹر ،ڈرائریکٹر وپروڈیوسرسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے ‘‘پیش کرکے بھرپور شہرت حاصل کی ۔ان کا لکھا ہوا واحد سٹیج ڈرامہ آج بھی ڈرامہ بینوں میں مقبول ہے ۔ببو برال 2010ء میں گردوں،جگراوریرقان جیسے موزی امراض میں مبتلاہوگئے ۔ان کاسرکاری سطح پرعلاج بھی کروایاگیامگر زندگی نے ان سے وفانہ کی اور وہ 16اپریل 2011ء کو دنیاسے رخصت ہوگئے۔
ببو برال کی تیسری برسی آج منائی جائیگی
Apr 16, 2014