گلاسگو (سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے میڈلز کی رنگارنگ تقریب ہوئی۔ کھیلوں کے انعقاد میں 100 دن باقی ہیں۔ سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز بڑی سکرین پر دکھائے گئے اور فنکاروں نے رقص کیا۔ گیمز 30 جولائی سے 3 اگست تک ہونگے۔ 71 ممالک کے ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ کھیلوں کیلئے 470 ملین پاؤنڈز کا بجٹ رکھا گیا ہے۔