مونٹی کارلو ٹینس:اعصام اور بوپننا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

مونٹی کارلو(سپورٹس ڈیسک)  پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئی۔مونٹی کارلو میں جاری ماسٹر ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ابتدائی راونڈ میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ آسٹریا اور کولمبیا کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی سے تھا۔اعصام اور بھوپننا نے جولین ناولی اور ویسک پوس پائیسل کو شکست دی۔ پاک بھارت جوڑی کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ چار رہا۔ انڈو پاک جوڑی مونٹی کارلو ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...