شام میں مزارت کی بے حرمتی کے خلاف تنظیمات اہلسنت کی ریلی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومت شام میں مزارات کے تحفظ کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھائے ۔ اہلسنت نے آج تحریک کا آغاز کردیا  ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمات اہلسنّت کے زیر اہتمام شام میں صحابہ کرام اور اہل بیت کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف اسمبلی ہال کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر اسمبلی ہال کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن