اسلام آباد (آن لائن) تھانہ ترنول کی حدود میں پانچ مسلح افراد کی بنک ڈکیتی کے بعد پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ‘ ایک اہلکار جاں بحق‘ تین افراد زخمی ہوگئے‘ ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں پانچ مسلح افراد نے نجی بنک میں ڈکیتی کی کوشش کی اور ڈکیتی کے بعد ڈاکو بنک کے گارڈ سے اسلحہ چھین کر جارہے تھے کہ پولیس کو بروقت اطلاع ملنے پر راستے میں ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا ۔
اسلام آباد: بنک میں ڈکیتی، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، 3 افراد زخمی
Apr 16, 2014