مٹیاری: دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے باپ دو بچوں سمیت جاں بحق، لواحقین کا احتجاج، دھرنا

Apr 16, 2014

مٹیاری (آن لائن) مٹیاری بائی پاس پر بھیل برادری کی بستی میں بم دھماکہ کے نتیجے میں باپ دو بچوں سمیت چل بسا، لواحقین نے واقعہ کے خلاف نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا، ورثاء کا کہنا ہے کہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور دھماکہ خیز مواد چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مٹیاری بائی پاس پر بھیل برادری کی بستی میں اچانک زورداردھماکہ ہوگیاجس میں 25سالہ نتھو ان کے بیٹے 6سالہ وشنو اورمعصوم بیٹی لالی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ورثاء کا کہنا تھا کے باپ اپنے بچوں کے ساتھ سائیکل بنا رہا تھا کے اچانک دھماکے نے قیامت برپا کردی اس سلسلہ میں جب ایس ایس پی مٹیاری سے معلومات لی گئی تو انکا کہنا تھا کے دھماکہ کیمیکل سے ہوا ہے۔

مزیدخبریں